شیعہ کے مذہبی رہنما شیخ نمر النمر سمیت چار شیعہ مسلمانوں کو اتوار کو سزائے موت دئے جانے سے سعودی عرب کے شیعہ مسلمانوں میں گہری ناراضگی ہے اور وہ ہزاروں کی تعداد میں نکل کر مظاہرہ کر رہے ہیں اور اپنی ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔
شیعہ مسلمانوں کی پھانسی کے سلسلے میں
شیعہ میں نہ صرف ناراضگی ہے بلکہ گہرا غصہ بھی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ادھر کئی ماہ سے اشارے مل رہے تھے کہ ان کے مذہبی رہنما کو پھانسی نہیں دی جائے گی لیکن اچانک نمر النمر سمیت چار شیعوں کو پھانسی دیے جانے کی خبر آ گئی۔
كاتف کمیونٹی کے ایک رہنما نے بتایا کہ احتجاج ضلع كاتف میں چل رہا ہے